ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پلانیسامی کی میٹنگ میں شامل ہوئے111ایم ایل اے،دکھائی اپنی طاقت

پلانیسامی کی میٹنگ میں شامل ہوئے111ایم ایل اے،دکھائی اپنی طاقت

Tue, 05 Sep 2017 21:45:20    S.O. News Service

چنئی،5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تامل ناڈو اسمبلی میں فلورٹیسٹ کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے کے درمیان ریاست میں حکمراں پارٹی کے 111ایم ایل اے نے آج یہاں وزیراعلی پلانیسامی کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ریاست کے ماہی گیری وزیر اور انادرمک کے لیڈر ڈی جے کمار نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس میں 111ایم ایل اے نے وزیر اعلی کو اپنی حمایت دی۔یہ اقدام پالانی سوامی کی طاقت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس سے پہلے 28اگست کو ہونے والے اجلاس میں کم ایم ایل اے شامل ہوئے تھے۔اس وقت صرف 75ایم ایل اے ہی میٹنگ میں آئے تھے۔جے کمار نے کہا کہ ممبران اسمبلی نے وزیر اعلی کو مکمل تعاون دیا ہے اور ان کی قیادت پر اعتماد جتانے والی ایک تجویز متفقہ طور پر منظور کی گئی۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ دیناکرن خیمے کے9ایم ایل نے پلانیسامی سے فون پر گفتگو کی اور ان کی حمایت کی۔ حکمران پارٹی کے تین ایم ایل اے نے بھی پالانسوامی کی حمایت کی۔جے کمار نے کہا کہ پیراورانی ممبر اسمبلی نے کہا کہ وہ میٹنگ میں شامل نہیں ہو پائیں گے کیونکہ وہ بیمار ہیں۔


Share: